”دل کا مریض ہوں ، میرے پلیٹ لیٹس کی بھی بات کرلیں“ارشاد بھٹی کی اپیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجریہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف کاچار ہسپتالوںمیں علاج ہورہاہے اور ہم نے ابھی بھی ان کاپیچھا نہیں چھوڑا ، میں خود دل کا مریض ہوں میری حالت بھی پوچھ لیں اور میرے پلیٹ لیٹس کی بھی بات کریں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کاچار ہسپتالوںمیں علاج ہورہاہے اور ہم نے ابھی بھی ان کاپیچھا نہیں چھوڑا ، جیلوں میں جو 77ہزار نوازشریف ہیں ان کا بھی پوچھ لیں ، 22کروڑ عوام کا بھی پوچھ لیں جن کو ہسپتالوں میں کوئی نہیں پوچھتا ۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ابھی چند دن پہلے بتایاجارہا تھا کہ نواز شریف کے دماغ کی شریانیں بند ہیں اور ہوسکتا ہے کہ امریکہ جانا پڑ جائے ، اس معاملے پر ایک طرف وزیروں کے بیانات ہیں اوردوسری طرف ایک طبقہ ڈیل ، ڈھیل اور این آر او کی بات کررہاہے ، ایسے میں خدشات کہاں دور ہوسکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ خدا کے لئے غریب آدمی کی بھی بات کرلیں، میں خود دل کا مریض ہوں میری حالت بھی پوچھ لیں اور میرے پلیٹ لیٹس کی بھی بات کریں۔