شیخ رشید کو انڈے مارنے والے شہری کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ،انتہائی حیران کن وجہ بتا دی

شیخ رشید کو انڈے مارنے والے شہری کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ،انتہائی حیران کن ...
شیخ رشید کو انڈے مارنے والے شہری کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ،انتہائی حیران کن وجہ بتا دی

  



سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پر انڈے برسانے والے شخص کا ویڈیو بیان  بھی سامنے آگیاہے جس میں اُس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی جانب سے بلاول بھٹو زرادری کے خلاف نازیبا بیانات دل آزاری کا باعث بنے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ  رشید  پر انڈے برسانے والے شخص کا  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان شیئر ہوا  ہے جس  میں پولیس کی حراست میں پیپلز پارٹی کے ورکر نے کہا کہ پارٹی کے لیے میری جان بھی حاضر ہے ،یہ تو صرف میں نے بیان بازی کی ہے ،اگر مجھے اپنے لیڈر بلاول کے لیے کسی کی جان لینا بھی پڑی تو میں جان لوں گا بھی اور جان دوں گا بھی ۔انڈے مارنے کے سوال پر اُس نے کہا کہ شیخ رشید میرے لیڈر بلاول بھٹو کے بارے میں روز میڈ یا پر آ کر نا زیبا گفتگو کرتاہے جس سے پیپلز پارٹی کے ہر ورکر کا دل دکھا ہوا ہے ،مجھے پولیس والوں نے پکڑ لیاہے لیکن اگر مجھے پابند سلاسل بھی ہونا پڑے ،ساری زندگی بھی حوالات میں رہنا پڑے تو پیپلز پارٹی کے ادنی سے ورکر کی حیثیت سے میری جان مال ،تن دھن سب حاضر ہے،میں شیخ رشید کو ایک گندہ انڈہ کہوں گا اور اس گندے انڈے کو میں نے گندے انڈ ے ہی مارے ہیں ۔

واضح رہے کہ شیخ رشید خصوصی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے سرگودھا پہنچے تھے جہاں پیپلز پارٹی کے ورکر نے ان پر انڈوں کی بارش کردی تھی ۔انڈے شیخ رشید تک تو نہ پہنچ سکے البتہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انڈے پھینکنے والے شخص کودبوچ لیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔

مزید : قومی


loading...