”مجھے پاکستان میں تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنے پر فخر ہے“
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کیخلاف راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی نیروشن ڈیکویلا نے کہا ہے کہ پاکستان میں تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنے پر بہت خوشی اور فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیروشن ڈیکویلا سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں، پاکستان کے لوگ اور میزبانی کیسی لگی؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہ میں بہت خوش ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں کھیلنے آیا ہوں جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی گزشتہ 10 سال سے ملکی میدانوں پر ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی تھی، اس لئے یہ ان کیلئے بھی بہت زبردست موقع ہے، مجھے پاکستان میں تاریخی میچ کھیلنے پر فخر ہے۔