مراد سعید کی چیخیں دنیا بھر میں مقبول ہو چکی:سینیٹر بہرا مند تنگی

 مراد سعید کی چیخیں دنیا بھر میں مقبول ہو چکی:سینیٹر بہرا مند تنگی
 مراد سعید کی چیخیں دنیا بھر میں مقبول ہو چکی:سینیٹر بہرا مند تنگی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کے رہنماسینیٹربہرامندخان تنگی نےکہاکہ مرادسعید کی چیخیں دنیا بھر میں مقبول ہو چکی ہیں،جب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کابیانیہ سلیکٹڈ کو سمجھ نہیں آتا تو مراد سعید میں شعور کہاں ہے کہ وہ بلاول  کا بیانیہ سمجھ سکے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق سینیٹر بہرامند تنگی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جب طاقت کا سرچشمہ عوام کو کہتے ہیں تو کچھ حلقوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے،  کے پی کے معدنی ذخائرعمران خان کے فرنٹ مین کے حوالے کر دئیے گئے ہیں،اور تو اور اَب نہ صرف کے پی بلکہ پنجاب کے عوام کا پیسہ بھی چوری کرکے چندہ چور کپتان کو پہنچایا جا رہا ہے۔ سینیٹر تنگی نے کہا کہ سندھ میں دل، جگر اور گردوں کی بیماریوں کا مفت علاج میسر ہے جبکہ کے پی میں عوام سے مفت علاج کی سہولت چھین لی گئی ہے،مراد سعید جیسے سیاسی چمگادڑ دن کی روشنی برداشت نہیں کر سکتے ،اِس لئے انہیں مہنگائی، بیروزگاری، بھوک اور بدحالی نظر نہیں آتی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...