ایاز امیر نے پی آئی سی پرحملے کی ذمہ دار ی پنجاب کی اہم ترین سرکاری شخصیت پر ڈال دی

ایاز امیر نے پی آئی سی پرحملے کی ذمہ دار ی پنجاب کی اہم ترین سرکاری شخصیت پر ...
ایاز امیر نے پی آئی سی پرحملے کی ذمہ دار ی پنجاب کی اہم ترین سرکاری شخصیت پر ڈال دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ پی آئی سی کے معاملہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ناکام ہوئے ہیں، ہمیں یہ بات نہیں کرنی چاہئے کہ پولیس نے کام نہیں کیا کیونکہ یہ ذمہ داری حاکم وقت کی بنتی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ہمیں یہ بات نہیں کرنی چاہئے کہ پولیس نے کام نہیں کیا کیونکہ یہ ذمہ داری حاکم وقت کی بنتی ہے ۔ پی آئی سی کے معاملہ میں عثمان بزدار ناکام ہوئے ہیں۔اس معاملے کوروکنا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذمہ دار ی بنتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا جب مذہبی احتجاج ہوا تھا تواس وقت بھی تین دن تک صوبہ معطل رہا تھالیکن اس وقت کیا ہوا تھا ؟

ایاز امیر کا کہناتھا کہ ایک کسر باقی رہ گئی ہے کہ طلبہ یونین کوبحال کیاجائے تاکہ ایک اور جتھہ بھی یہاں ہوجائے ، اب بس یہاں جتھے رہ گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...