”حکومت نے یہ کام کرکے پولیس پر عدم اعتماد کیا“سلمان غنی کا فکر انگیزتجزیہ

”حکومت نے یہ کام کرکے پولیس پر عدم اعتماد کیا“سلمان غنی کا فکر انگیزتجزیہ
”حکومت نے یہ کام کرکے پولیس پر عدم اعتماد کیا“سلمان غنی کا فکر انگیزتجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ لاہور میں رینجرز کا آنا پولیس پر کھلا عدم اعتماد ہے ، ہمارے معاشرے میں قانون پر اثر انداز ہونے کو دلیری اور بہادری سمجھا جاتا ہے ، حکمرانوں کواس کاجائزہ لیناچاہئے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال کا سد باب پولیس نے کرنا ہوتاہے ، ہر واقعہ کا ذمہ دارپولیس کو ٹھہرانے سے پولیس کا مورال ڈاﺅن ہواہے ۔ پی آئی سی میں جوواقعہ ہواہے تو پولیس والے وکلاءکے ساتھ موجود تھے لیکن جب تک ریاست پولیس کے پیچھے کھڑی نہیں ہوگی ، وہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر نہیں کرسکیں گے ، لاہور میں رینجرز کا آنا پولیس پر کھلا عدم اعتماد ہے ۔

سلمان غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں قانون پر اثر انداز ہونے کو دلیری اور بہادری سمجھا جاتا ہے ، ہمارے حکمرانوں کواس کاجائزہ لیناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کے وہاں جانے پر میں ان کی تعریف کرتا ہوں ، سٹوڈنٹ لیڈر ہونے کا یہ فائدہ ہوتا ہے ، وزیر اعظم نے بھی فیاض الحسن چوہان کی تعریف کی ہے کہ اگر وہ وہاں نہ جاتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...