شاہراہوں پربڑھتےٹریفک حادثات ہم سب کیلئےباعثِ تشویش، تدارک کیلئےفوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے:گورنربلوچستان

 شاہراہوں پربڑھتےٹریفک حادثات ہم سب کیلئےباعثِ تشویش، تدارک کیلئےفوری ...
 شاہراہوں پربڑھتےٹریفک حادثات ہم سب کیلئےباعثِ تشویش، تدارک کیلئےفوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے:گورنربلوچستان

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ صوبے بھرمیں قومی شاہر اہوں پربڑھتےہوئےٹریفک حادثات ہم سب کیلئےباعث تشویش ہیں،اِن کے تدارک کیلئے سخت او ر فوری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے روڈ سیفٹی پر اصلاحات کے حوالے سے صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کئی ۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کو بتایا گیا کہ موٹر وئیکل رولز اینڈ آرڈ ینس میں ضروری ترامیم تجویزکی گئیں ہیں جبکہ ایجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پروینشل اتھارٹی کو فرسٹ کلاس کے مجسٹریٹ کےخصوصی اختیارات دینے،ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کی شرح میں اضافہ کرنے،ٹریکرسسٹم کی تنصیب فٹنس سرٹیفیکیٹ اور ڈرا ئیونگ سکولز کھولنے کی تجا ویز بھی دی گئیں ہیں۔

گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے اس موقع پر کہا کہ اصلاحات کو تیز کرنے اور متعلقہ ٹریفک قوانین کی جلدازجلد منظور ی کی کوشش کی جائے اور ان پر عملد رامد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے کی شاہر اہوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے قریب ہونے والے حا دثے میں قیمتی جانو ں کے ضیاع پردلی افسوس کا اظہار بھی کیا اور ہدایت کی کہ قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے فوری اور بروقت اقدامات کیے جائیں، ملاقات میں صوبائی سیکرٹری صالح بلوچ ،جنرل مینجر این ایچ اے (ساوتھ)آغا عنایت اللہ ،ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی اورسیکرٹری آرٹی اے روحانہ گل کاکڑ بھی موجود تھیں ۔اس دوران طے پایاکہ اس ضمن میں متعلقہ وفاقی وصوبائی محکموں اور اداروں سے فوری رابطے کیے جائینگے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...