کیا پنجاب حکومت نے سکیورٹی کیلئے فوج کوبلالیاہے ؟حسن عسکری کا فکرانگیز تبصرہ

کیا پنجاب حکومت نے سکیورٹی کیلئے فوج کوبلالیاہے ؟حسن عسکری کا فکرانگیز ...
کیا پنجاب حکومت نے سکیورٹی کیلئے فوج کوبلالیاہے ؟حسن عسکری کا فکرانگیز تبصرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن عسکری نے کہاہے کہ رینجرز کوبلانے کا مطلب فوج کوبلاناہے کیونکہ رینجرز کو فوج کمانڈ کررہی ہے ، آئی جی کی ناکامی یہ ہے کہ اس کی سکیورٹی پر فوج کولگادیاہے جو آئی جی خود فوج کی سکیورٹی مانگتاہے ،وہ پنجاب کو سکیورٹی نہیں دے سکتا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگوکرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ میر ے نزدیک اس وقت انتظامی ، اخلاقی اور معاشرتی بحران ہے ، انتظامی طور پراس معاملے کو ایک مجسٹریٹ ڈیل کرسکتا تھا ، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس وقت انتظامی ڈھانچا کہا ں تھا جب وکلاءپی آئی سی تک پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ذمہ داری کااحساس نہیں ہے ، ایسی صورتحال کو ڈیل کرنے کیلئے ایک مجسٹریٹ کافی ہوتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں یہ چیز بتدریج ہوئی ہے ، وکلاءموومنٹ کے بعد وکلاءنے ضلعی عدالتوں میں ججز اور مجسٹریٹس کی طبیعتیں صاف کی ہوئی اور یہ وہاں جاکر دھماکہ چوکڑی کرتے ہیں اورمارتے ہیں۔
حسن عسکری کا کہنا تھا کہ وکلاءاور ڈاکٹرز میں موجودہ صورتحال کا پیدا ہونے کی وجہ پرائیویٹ لاءکالجز اور میڈیکل کالجز کا وجود میں آنا ہے جہاں یہ لوگ تھوک کے حساب سے پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کوبلانے کا مطلب فوج کوبلاناہے کیونکہ رینجرز کو فوج کمانڈ کررہی ہے ۔رینجرز کوبلانا انتظامی ناکامی ہے ، آئی جی کی ناکامی یہ ہے کہ اس کی سکیورٹی پر فوج کولگادیا گیا ہے۔وہ آئی جو خود فوج کی سکیورٹی مانگتاہے ،وہ پنجاب کو سکیورٹی کیسے دے گا ؟