بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی، عالمی برادری نوٹس لے: دفتر خارجہ

بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی، عالمی برادری نوٹس لے: دفتر خارجہ
بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی، عالمی برادری نوٹس لے: دفتر خارجہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور 4 ماہ سے قید کشمیریوں کی حالت زار کا بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کا تبصرہ مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مودی کو ہمسایہ ممالک کو اقلیتوں کے حقوق پر لیکچر دینا زیب نہیں دیتا، بھارت آج اقلیتوں کے قتل کی علامت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھارتی قانون کی مذمت کی جبکہ غیر جانبدار مبصروں نے بھی اسے مسلمانوں کیخلاف امتیازی قانون قرار دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی قانون جھوٹ کی بنیاد پر مبنی ہے، عالمی میڈیا مودی حکومت میں اقلیتوں کی حالت زار بے نقاب کر رہا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد