پنجاب کارڈیالوجی کی ایمر جنسی کھل گئی ،وکلاء بھی پی آئی سی پہنچ گئے

پنجاب کارڈیالوجی کی ایمر جنسی کھل گئی ،وکلاء بھی پی آئی سی پہنچ گئے
پنجاب کارڈیالوجی کی ایمر جنسی کھل گئی ،وکلاء بھی پی آئی سی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی عام مریضوں کے لیے کھول دی گئی، وکلاءرہنمابھی  پی آئی سی پہنچ گئے اورڈاکٹروں کوپھول پیش کئےاور کہا کہخیرسگالی کا پیغام لایا ہوں ہمیں دونوں طرف سے غلط فہمیاں دور کرنا ہوں گی،وکلاء رہنماؤں کی پی آئی سی کے ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعدبرف پگھلنے کا آغاز ہوگیا ۔
نجی نیوز  چینل کے مطابقپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی عام مریضوں کے لیے کھول دی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے وکلاء کے حملے میں جاں بحق ہونے والے مریضوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ایمرجنسی کے باہر پھول رکھے گئے بعد ازاں اُن کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے ایمرجنسی سروسز شروع کر دی۔اس موقع پر محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام پی ای سی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ثاقب شیخ اور ایم ایس ڈاکٹر امیر بھی موجود تھے ۔ایمر جنسی کھولنے سے قبل پاکستان بار کے مرکزی رہنما احسن بھون نے سینئر وکلا کے 22 رکنی وفد کے ہمرا پی ای سی کا خیرسگالی دورہ کیا او ر وائی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات بھی کی اور اُن کو پھول بھی پیش کیے جبکہ ہسپتال انتظامیہ سے بھی ملاقات کی،اُنہوں نے شمع روشن کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر احسن بھون ایڈووکیٹ نے کہا جوکچھ ہوا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں،میں بھی پی آئی سی کے ڈاکٹروں سے اظہاریکجہتی کے لئے آیا ہوں اور خیرسگالی کا پیغام لایا ہوں،ہمیں غلط فہمیاں دور کرنا ہوں گی،اُنہوں نے وائی ڈی اے کے ڈاکٹر ذیشان اور اعجاز کھرل سے بھی ملاقات کی اور اُنہیں پھول پیش کیے ۔واضح رہےکہ پی آئی سی کی ایمرجنسی11دسمبرکووکلاءحملہ کےبعدبندکردی گئی تھی،حکومت کی جانب سے ہسپتال کی توڑی گئی مشینری کی جگہ نئی مشینری نصب کر دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -