سانحہ پی آئی سی سسٹم کی ناکامی اور سوسائٹی میں عدم برداشت کا عکاس،اس وقت کرائسز آف دی سٹیٹ ہے:رضا ربانی

سانحہ پی آئی سی سسٹم کی ناکامی اور سوسائٹی میں عدم برداشت کا عکاس،اس وقت ...
سانحہ پی آئی سی سسٹم کی ناکامی اور سوسائٹی میں عدم برداشت کا عکاس،اس وقت کرائسز آف دی سٹیٹ ہے:رضا ربانی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ لاہور کارڈیالوجی میں پیش آنے والا  افسوسناک واقعہ سسٹم کی ناکامی اور سوسائٹی میں عدم برداشت کا عکاس ہے،پی آئی سی ہسپتال کے اندر اور باہر جو ہوا وہ قابل مذمت ہے۔

اسلام آباد میں اپنی  کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب  کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نےکہا کہ دو ہزار سترہ میں اداروں کے درمیان کشیدگی اپنےعروج پرتھی،اُس وقت میں نے کہاتھاکہ تمام اداروں میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،سب سےکمزور ادارہ پارلیمنٹ کا تھا، کتاب میں پارلیمنٹ کے کردار کو واضح کیا ہے، اس وقت کرائسز آف دی سٹیٹ ہے،پارلیمنٹ موجود ہے لیکن فنکشنل نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آئین موجودہےلیکن آئین سے ماوراء چیزیں کی جا رہی ہیں، اداروں کے درمیان پولرائزیشن بڑھتی جا رہی ہے،ریاست کو صحیح معنوں میں کھڑا کرنا ہے تو ادارے اپنی حدود میں آئین کے مطابق چلیں۔اُنہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو رہی اور نہ ہی عوامی مسائل پر بات۔رضا ربانی نے مزید کہا کہ ایگزیکٹو کا احتساب نہیں ہو رہا،پارلیمانی کمیٹیاں بھی فعال کام نہیں کر پا رہیں،میری کتاب اس بحث کو جنم دے گی کہ ہم واپس قانون کی سالمیت کی جانب جائیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...