مودی کو اقلیتوں کے حقوق پر لیکچر دینا زیب نہیں دیتا، ترجمان دفتر خارجہ

مودی کو اقلیتوں کے حقوق پر لیکچر دینا زیب نہیں دیتا، ترجمان دفتر خارجہ
مودی کو اقلیتوں کے حقوق پر لیکچر دینا زیب نہیں دیتا، ترجمان دفتر خارجہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان وزارت خارجہ نے کہاہے کہ مودی کو ہمسایہ ممالک میں اقلیتوں کے حقوق پر لیکچر دینا زیب نہیں دیتا ،بھارت آج اقلیتوں کے قتل کی علامت بن چکاہے ،بھارتی وزارت خارجہ کا پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مودی کو ہمسایہ ممالک میں اقلیتوں کے حقوق پر لیکچر دینا زیب نہیں دیتا ،بھارت آج اقلیتوں کے قتل کی علامت بن چکاہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی میڈیا بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار بے نقاب کررہاہے ، بھارتی قانون کی بنیاد جھوٹ پرہے ۔

ترجمان کا کہناتھا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیاز ی قانون کی مذمت کی ہے ، عالمی براداری چار ماہ سے قید کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لے اور بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس بھی لے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...