امریکہ باربار پاکستان سے تعاون مانگ رہاہے ،رحیم اللہ یوسف زئی کا دعویٰ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ امریکہ کے طالبان سے مذاکرات رکے ہیں تو زلمے خلیل زاد پاکستان آرہے ہیں، امریکہ باربار پاکستان سے تعاون مانگ رہاہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ زلمے خلیل زاد جب بھی اس خطے کادورہ کرنے آتے ہیں تو پاکستان ضرور آتے ہیں۔ امریکہ سمجھتاہے کہ طالبان پر پاکستان کا اثر ہے اور جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے تو امریکہ پاکستان کی طرف دیکھتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی جب طالبان سے مذاکرات رکے ہیں تو وہ پاکستان آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ باربار پاکستان سے تعاون مانگ رہاہے ۔ رحیم اللہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو بھی اس بات کااحساس ہے کہ پاکستان کا طالبان پر اتنا اثر نہیں ہے اور آخر کار امریکہ کوخود ہی طالبان کے ساتھ ہی مذاکرات کرنے پڑیں گے ۔