وزیراعظم عمران خان کو آخر کار عثمان بزدار کو نکالنا پڑے گا ، ہارون الرشید کی پیشگوئی

وزیراعظم عمران خان کو آخر کار عثمان بزدار کو نکالنا پڑے گا ، ہارون الرشید کی ...
وزیراعظم عمران خان کو آخر کار عثمان بزدار کو نکالنا پڑے گا ، ہارون الرشید کی پیشگوئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر بڑی بحث ہورہی ہے لیکن عمرا ن خان کو آخر کار ان کو نکالنا پڑے گاکیونکہ ان میں اہلیت ہی نہیں ہے۔

نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ کچھ ایسے صحافی ہیں جن کو حکومت سمیت کوئی سیاسی جماعت نہیں بلاتی ، میں بھی ان میں سے ایک ہوں توایسے کیا ہوجاتاہے ؟ ہم اپنا کام کرتے رہتے ہیں۔ ہم سے حکومت بھی ناراض ہے ، ن لیگ بھی ناراض اور پیپلز پارٹی بھی ناراض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر بڑی بحث ہورہی ہے لیکن عمرا ن خان کو آخر ان کو نکالنا پڑے گاکیونکہ ان میں اہلیت ہی نہیں ہے ۔

ہارون الرشید کا کہناتھا کہ اگر شہباز شریف وزیراعلیٰ ہوتے تو ایسا کبھی نہ ہوتا ا گرچہ وہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءاور ڈاکٹرز کو مقدمے بازی میں نہ جانے دیں بلکہ اپنی غلطی کو تسلیم کر کے توبہ کریں ، غلطی کرنے سے انسان تباہ نہیں ہوتے بلکہ غلطی کرکے اس پر سٹینڈ لینے سے تباہ ہوتے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد