بلاول اپنے اباجی کی صحت اور قوم کی لوٹی دولت واپس کرنے پر توجہ دیں تو افاقہ ہوگا:مراد سعید

 بلاول اپنے اباجی کی صحت اور قوم کی لوٹی دولت واپس کرنے پر توجہ دیں تو افاقہ ...
 بلاول اپنے اباجی کی صحت اور قوم کی لوٹی دولت واپس کرنے پر توجہ دیں تو افاقہ ہوگا:مراد سعید

  



اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین نے ٹھیک کہا ہے کہ اُن کی جماعت نے جمہوریت کو عوام سے انتقام لینے کا وسیلہ بنایا ہے،بلاول اپنے اباجی کی صحت اور قوم کی لوٹی دولت واپس کرنے پر توجہ دیں تو افاقہ ہوگا ,سیاست کی آڑ میں قوم کی چوری کی گئی دولت ہضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے.

نجی ٹی وی کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے  ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے  کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو پکڑنے کے وقت بلاول بھٹو زرداری کے والد خزانہ لوٹنے میں مصروف تھے،بلاول اپنے اباجی کی صحت اور قوم کی لوٹی دولت واپس کرنے پر توجہ دیں تو افاقہ ہوگا۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ڈی چوک میں ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کو دفن کرکے دوسری نسل نے اقتدارمیں قدم رکھا اور اب تیسری نسل دوسری نسل کی لوٹ مار بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زورلگا رہی ہے،جتنے زیادہ چور پکڑے جاتے ہیں اتنی ہی زیادہ چیخیں سنائی دیتی ہیں،پرچی والے چیئرمین ملک میں جہاں بھی جائیں گے عوام جعلی بنک اکاؤنٹس کا حساب مانگیں گے،حادثاتی چیئرمین ابا جی کی صحت اور قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے پر توجہ دیں، افاقہ ہوگا.اںہوں نے کہا کہ لٹیروں کے چنگل سے سندھ کی نجات نوشتہ دیوار ہے،سندھ کی نجات کی ابتداء لاڑکانہ سے ہوچکی ہے،آئندہ انتخاب میں سندھ میں نیا سورج طلوع ہوگا، پرچیوں اور جعلی وصیتوں سے لیڈر بننے والوں کے پاس شور مچانے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں.

مزید : قومی