آصف علی زرداری کے بعد پیپلز پارٹی کا ایک اور بڑا رہنما رہا

آصف علی زرداری کے بعد پیپلز پارٹی کا ایک اور بڑا رہنما رہا
آصف علی زرداری کے بعد پیپلز پارٹی کا ایک اور بڑا رہنما رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائیکورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 9 ملزمان کی آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ضمانت منظور کرکے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق عدالت نے سراج درانی سمیت دیگر ملزمان کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔اس کیس میں دیگر ملزمان آغا مسیح الدین، طفیل احمد شاہ، میٹھا خان، شمس الدین خاتون، اسلم پرویز، ذوالفقار علی ڈاہر ،گلزار احمد اور شکیل احمد شامل ہیں۔ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ، چار بیٹیاں اور دو بیٹے مفرور ہیں۔ نیب کے مطابق آغا سراج درانی اور دیگر پر ایک ارب 61 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے اور ان کے خلاف ریفرنس کراچی کی احتساب عدالت نمبر تین میں زیر سماعت ہے۔

مزید :

قومی -