وزیر اعظم کا جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ ،انتخابا ت میں کامیابی پر مبارکباد ، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

وزیر اعظم کا جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ ،انتخابا ت میں کامیابی پر ...
وزیر اعظم کا جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ ،انتخابا ت میں کامیابی پر مبارکباد ، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کا کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ ، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد اورمقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انتخابات میں کامیابی اور حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جسٹس ٹروڈو کی قیادت میں پا کستان کینیڈا تعلقا ت مزید وسیع ہونگے ۔

انہوں نے کینیڈین ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خطے میں امن اور کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ناگزیر ہے ۔ کشمیر میں لاک ڈاﺅن فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔مسئلے کا جامع اور پرامن حل ضروری ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی