پولیس خدمت مرکز جڑانوالہ کو بھی آئی ایس او سرٹیفکیٹ 9001 جاری
فیصل آباد(جنرل رپورٹر) انٹرنیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کی جانب سے ضلع فیصل آباد کے 5سپر ماڈل تھانوں اور خدمت مرکز کے بعد سی پی او اور ایس ایس پی اپریشنز کے دفاتر سمیت پولیس خدمت مرکز جڑانوالہ کو بھی آئی ایس او سرٹیفکیٹ 9001 دے دیا گیا۔اس حوالہ سے ترجمان پولیس سید منیب احسن گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیصل آباد پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے جس میں ان دفاتر کی پرفارمنس کو بین الاقوامی سطح پر سراہتے ہوئے اس سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔اس موقع پر سی پی او آفیسر محمد سہیل چوہدری نے آئی ایس او کے نمائندہ سے سرٹیفکیٹ وصول کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے جوان آئندہ بھی عوام کی خدمت میں پیش پیش ہونگے اور فیصل آباد پولیس کے تمام دفاتر کو بھی مزید بہتر سے بہتر بناکر آئی ایس او سرٹیفائیڈ بنائیں گے۔
پولیس خدمت مرکز