جی سی یو اور انجینئر یونیورسٹی کے مابین تحقیقی تعاون کا معاہدہ

جی سی یو اور انجینئر یونیورسٹی کے مابین تحقیقی تعاون کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالو جی لاہور کے مابین تحقیق میں تعاون حوالے سے باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی اوریو ای ٹی کے وائس چانسلر سید منصور سرورنے معاہدے پر دستخط کیئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ معا ہدے کا مقصددونو ں جامعات کے مابین تحقیق میں تعاون کے فروغ اور مشترکہ کانفرنسزکا انعقادہے۔


۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو میں طلباء سوسائٹیز سسٹم کا نفاز ہے جو طلباء کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

پروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرور کا کہنا تھا کہ تحقیق کو فروغ دینے کیلئے دونو ں جامعا ت مل کر کام کرینگی۔