پاکستانی سعودی عرب کو عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،چودھری اقبال

 پاکستانی سعودی عرب کو عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،چودھری اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) سپیکرپنجاب  اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اقبال چودھری نے خانہ کعبہ کے کلید بردار ڈاکٹر صالح زین العابدین کے پاکستان میں ترجمان میاں عبدالرحمن کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی و تجزیہ کارسہیل وڑائچ، شفیق چودھری اور علی اقبال بھی موجود تھے۔ اقبال چودھری نے کہا کہپاکستانی سعودی عرب کو عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس موقع پر میاں عبدالرحمن نے پاکستان کی سلامتی اور کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔