وزیر اعلیٰ محمود خان کا کورونا سے متاثرہ لیڈی  ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء کی وفات پر تعزیت

Dec 13, 2020

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر پروفیسر زیب النساء کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ڈاکٹر  کمیونٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں جو دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے فرنٹ لائن پر خدمات انجام رہے ہیں،  حکومت ان کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مزیدخبریں