دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک بند
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک بند کر دی گئی،بھکرشہر اور گردونواح میں بھی دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت گئی ہے۔پولیس ترجمان نے سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران گاڑی کی آگے اور پیچھے دھند والی (فوگ) لائٹس کا استعمال کریں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ تیز رفتاری سے نہ کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، سفر کےلئے معلومات اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔