رحیم یار خان: نجی ہسپتال میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جھلس کر زخمی
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) رحیم یار خان میں واقع نجی ہسپتال میں سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث ہسپتال کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے،سلنڈر دھماکے کے باعث ہسپتال کے وارڈ میں آگ لگ گئی ،بتایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔