پشاور کے مزید4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیاگیا

پشاور کے مزید4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیاگیا
پشاور کے مزید4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیاگیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مزید4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیاگیا، رشید آباد،گلبہار، حاجی آباداورحیات آباد کے ایک سیکٹر میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگایاگیاہے،متاثرہ علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر پشاورکاکہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی غیرضروری آمدورفت کو روک دیاگیا ہے،علاقے میں کریانہ ،سبزی،دودھ دہی کی دکانیں اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -