زندہ دلان لاہورآج پی ڈی ایم کی منفی سیاست کومستردکردینگے، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن کی این آراوکی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، زندہ دلان لاہورآج پی ڈی ایم کی منفی سیاست کومستردکردیں گے،قانون توڑنے والوں کوقانون کی گرفت کاسامناکرناپڑےگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست پرافسوس ہے،اپوزیشن کی انتشارکی سیاست قوم مستردکرتی ہے،بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کوروناکوبھی پارٹنربنالیا،اپوزیشن کوروناکوتیزی سے پھیلانے کاباعث بن رہی ہے، ایک طرف کوروناسے ہسپتال بھررہے،اموات میں اضافہ ہورہا،دوسری طرف اپوزشن کواپنے منفی ایجنڈے کی تکمیل کی فکرہے۔
ان کاکہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے کرپشن کے وائرس سے بچنے کیلئے قوم کوکوروناوائرس کاشکارکررہی ہے،اپوزیشن کے جلسوں کاکوئی ایجنڈا نہیں، اپوزیشن جان لے ان جلسوں سے کوروناتوبڑھ سکتاہے۔