لاہور جلسہ ،مریم نوازشریف کیلئے خصوصی ٹرک تیار، اس میں کون کونسی سہولتیں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

لاہور جلسہ ،مریم نوازشریف کیلئے خصوصی ٹرک تیار، اس میں کون کونسی سہولتیں ہیں ...
لاہور جلسہ ،مریم نوازشریف کیلئے خصوصی ٹرک تیار، اس میں کون کونسی سہولتیں ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور کارکنان نے مینار پاکستان پہنچنا شر وع کر دیاہے تاہم مریم نوازشریف ریلی کی شکل میں جاتی امراءسے ٹرک پر سوار ہو کر نکلیں گے اور اس کیلئے خصوصی ٹرک تیار کیا گیاہے جس میں بنیادی سہولیات بنوائی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی مریم نواز اور دیگر قائدین خصوصی ٹرک میں سوار ہوں گے جس میں چائے کیلئے کیتلیاں ، کھانا گرم کرنے کیلئے اوون اور پینے کیلئے پانی کے ساتھ ساتھ سپرائٹ کے کینز بھی رکھے گئے ہیں ۔ خصوصی ٹرک میں صوفے اور بیڈ لگایا گیاہے کیونکہ اگر دوران سفر مریم نواز آرام کرنا چاہیں تو اس کیلئے یہ سہولت بھی رکھی گئی ہے ، سردی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرک کے اندرونی حصے میں ” ڈی سی انورٹر “ اے سی بھی لگایا گیاہے تاکہ گرم ہوا حاصل کرنے کا ذریعہ بھی فراہم کیا جا سکے اور سردی کو مات دی جائے ۔ اندرونی حصہ سے سیڑھیاں ٹرک کے بالائی حصہ پر جاتی ہیں جہاں مریم نواز دیگر قائدین کے سارتھ کھڑیں ہوں گی اور کارکنان کے ساتھ خطاب اور انہیں ہدایات بھی دے سکیں گی ۔
آج ریلی کھوکھر پیلس سے نکلے گی اور جاتی امراءجائے گی جہاں مریم نواز ٹرک پر سوار ہوں گی اور مینار پاکستان کی طرف ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گی ۔ دیگر شہروں سے بھی کارکنان اور رہنماﺅں نے ریلیوں کی شکل میں نکلنے کی تیاری کر لی ہے ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد اور دیگر قریبی شہروں سے ریلیاں لاہور کیلئے روانہ ہو رہی ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -