مریم نواز سبز رنگ کا لباس پہن کر ایاز صادق کے گھر پہنچ گئیں ، لباس پر کس کی تصویر بنی ہوئی ہے ؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کیلئے اپنے سفر کا آغاز کر چکی ہیں اور وہ ایاز صادق کے گھر پہنچ گئیں ہیں جہاں وہ پی ڈی ایم رہنماﺅں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کی میزبان ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے اس موقع پر ہرے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس کے دامن پر نوازشریف کی سفید رنگ کی تصویر بنی ہوئی ہے ، مریم نواز نے ہاتھ میں تسبیح تھام رکھی ہے اور وہ دعائیں پڑھتی دکھائی دے رہی ہیں ۔مریم نواز شریف نے اپنے والدکی تصویر والی قمیض پہننے کے پیچھے چھپی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاہور اور پاکستان کے عوام کیلئے پیغام ہے کہ لاہور اور پاکستان نوازشریف کا تھا اور رہے گا ، یہ حکومت جانے والی ہے ، نوازشریف کی خدمت اور پاکستان کی خوشحالی کا دور آنے والا ہے ۔
جاتی امراءسے نکلتے ہوئے مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہناتھا کہ انشاءاللہ حکومت کی چھت عوام گرا دیں گے ، لاہور والوں کو پیغام ہے کہ آپ کی مشکلات کا احساس ہے ، عوام پی ڈی ایم کی کال پر نہیں نکلی بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم باہر نکلی ہے ، عوام ملک کی خاطر آ ج باہر نکلیں اور حکومت کو آخری دھکا لگائیں ۔ان کا کہناتھا کہ سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کے ظہرانے کی میں میزبان ہوں ۔