"جلسےکیلئے اپوزیشن نے صرف 30 فیصد جگہ کا انتخاب کیا" تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے تصاویر شیئرکرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

"جلسےکیلئے اپوزیشن نے صرف 30 فیصد جگہ کا انتخاب کیا" تحریک انصاف کے رہنما ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارلحکومت کے مینار پاکستان گرائونڈ میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام پی ڈی ایم نے پنڈال سجا لیا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں کارکنان کی آمد کی باتیں کی جارہی ہیں اور اب تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نے گرائونڈ کی صر ف 30 فیصد جگہ کا انتخاب کیا تاکہ کیمروں میں ہجوم دکھایاجاسکے لیکن باقی ساری جگہ خالی چھوڑ دی گئی ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شہبازگل نے لکھا کہ " قبال پارک کا زیادہ تر حصہ جھنڈوں، بینرز اور لائٹنگ باڑ سے بھر دیا اور باقی پارک کو چھوڑ کر جلسے کیلئے صرف 30% جگہ کا انتخاب کیا گیا  جہاں تنگ جگہ میں میڈیا کو دکھایا جا سکے کہ کراؤڈ زیادہ ہے، تصاویر میں سرخ لائن والا حصہ جلسہ گاہ ہے"۔

ان کی اس ٹوئیٹ پر بشیر نے لکھا کہ "کسی زمانے میں ن لیگ والے ایسے ہی نقشے شئیر کیا کرتے تھے"۔

ایک اور صارف نے کچھ ٹی وی چینلز کے نام شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ "  ایک بندہ بھی جلسہ گاہ نہیں پہنچا نہ یقین آئے تو خود دیکھ لیں"۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -