پنڈال سج گیا ، مریم نواز مینار پاکستان پہنچ گئیں، مولانا فضل الرحمان اور بلاول منزل کی جانب گامزن

پنڈال سج گیا ، مریم نواز مینار پاکستان پہنچ گئیں، مولانا فضل الرحمان اور ...
پنڈال سج گیا ، مریم نواز مینار پاکستان پہنچ گئیں، مولانا فضل الرحمان اور بلاول منزل کی جانب گامزن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے بعد اب قافلے کے ہمراہ سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ سے مینارپاکستان پہنچ گئیں ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری اپنے اپنے قافلوں کے ساتھ جلسہ گاہ کی جانب گامزن ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایاز صادق کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم قیادت کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس دوران میٹنگ بھی ہوئی اور لائحہ پر مشاور ت بھی کی گئی ۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس ختم ہو چکا ہے جس کے بعد مریم نواز جلسہ گاہ کی جانب ریلی کے ہمراہ روانہ ہو گئی ہیں ، مریم نواز کا قافلہ مال روڈ سے ہوتا ہوا مینار پاکستان پہنچے گا ۔بلاول بھٹو زرداری قافلے کے ہمراہ ایا ز صادق کی رہائش گاہ پہنچے تھے ۔

مینار پاکستان میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور کارکنان کا لہو گرمانے کیلئے ساﺅنڈ سسٹم کی ذمہ داریاں ” ڈی جے کرن بٹ “ کو سونپی گئی ہیں ۔ ڈی جے کرن بٹ کا کہناہے کہ ہم کاروباری لوگ ہیں اور ہم کاروبار ہی کر رہے ہیں ، ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ بکنگ دو ماہ قبل کی گئی تھی ، کورونا وائرس کے باعث کاروبار کے پہلے ہی بہت حالات ہیں ، ہم نے اپنے گھر کو چلانا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم پورے پاکستان میں کام کرتے ہیں۔ ڈی جے بٹ کی گرفتاری کو بھی انہوں نے غلط قرار دیا۔

 مریم نوازشریف نے اس موقع پر ہرے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس کے دامن پر نوازشریف کی سفید رنگ کی تصویر بنی ہوئی ہے ، مریم نواز نے ہاتھ میں تسبیح تھام رکھی ہے اور وہ دعائیں پڑھتی دکھائی دے رہی ہیں ۔مریم نواز شریف نے اپنے والدکی تصویر والی قمیض پہننے کے پیچھے چھپی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاہور اور پاکستان کے عوام کیلئے پیغام ہے کہ لاہور اور پاکستان نوازشریف کا تھا اور رہے گا ، یہ حکومت جانے والی ہے ، نوازشریف کی خدمت اور پاکستان کی خوشحالی کا دور آنے والا ہے ۔

قافلے


مینار پاکستان میں کرسیاں لگا ئی جا چکی ہیں اور قائدین کیلئے پانچ کنٹینرز پر مشتمل ایک بڑا سٹیج تیار کیا گیاہے ۔جلسے میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے قافلوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے۔ اوکاڑہ سے قافلہ ایم این اے ریاض الحق ، ایم پی اے میاں یاور زمان اور چوہدری منیب الحق کی قیادت میں نکل پڑا ہے ، روانگی سے قبل چوہدری فیاض ظفر کی طرف سے ناشتے کا اہتمام کیا گیاہے۔گوجرانوالہ سے قافلے کی قیادت ن لیگ کے ایم پی اے نواز چوہان کر رہے ہیں۔


 پی ڈی ایم جلسے کے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری جے یو آئی کی تنظیم انصار الاسلام کو دی گئی ہے جس کے 3000 رضاکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔گزشتہ رات پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے علیحدہ علیحدہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

ناشستے


جاتی امراءسے ایاز صادق کے گھر کیلئے روانہ ہوتے ہوئے پر مریم نوازشریف کی جانب سے کارکنوں کیلئے خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اور پیاروں کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں اور ماسک لازمی لگائیں۔مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن اور دیگر اہم ترین سیاسی شخصیات نے ظہرانے میں شرکت کی ۔
ایاز صادق کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کے قائدین کیلئے خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی طرح کے پکوان بنائے گئے ، اس حوالے سے رہنما ایاز صادق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہمانوں کی تواضع وہ گھر کے پکے کھانوں سے کریں گے ، ان کی اہلیہ اپنی خصوصی نگرانی میں کھانے تیار کروا رہی ہیں ، کھانے میں چکن روسٹ ، چکن بروسٹ شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ دیسی پکوان میں ساگ بھی بنایا جارہاہے۔ ایاز صادق کا کہناتھا کہ چاولوں کے شوقین افراد کیلئے پلاو بھی تیار کیا جارہاہے جبکہ مولانافضل الرحمان کی پسند کا میٹھا بھی مینو میں شامل ہے۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کیلئے ناشتہ ان کے ہوٹل پہنچا دیا گیاہے جوکہ جمعیت علماء اسلام کے رہنما عبدالرحمان نے خود تیار کروایا ہے جس میں دیسی انڈے ، دیسی مرغی اور سرے پائے شامل ہیں۔


ن لیگ کے متوالے نے واحد نیا سوٹ مریم پر قربان کر دیا 


 مینارپاکستان پرپی ڈی ایم جلسے میں شرکت کیلئے ن لیگ اور دیگرجماعتوں کے کارکنوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے،لاہو سے تعلق رکھنے والے متوالے راجا پاکستانی نے عید پر خریدے ہوئے کپڑے قربان کردیئے اوراپنے سینے پر قائدین کی تصویریں سجا لیں،راجہ پاکستانی صبح ہوتے ہی جلسہ گاہ پہنچ گیااس کاکہنا تھاکہ جتنی بھی سردی ہو،قائدین کاساتھ نہیں چھوڑوں گا۔


مینار پاکستان میں داخلے کے ضوابط 


گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 1 کو مرکزی قیادت کی آمد و رفت کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔گیٹ نمبر 2 اور 3 کو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، گیٹ نمبر 4 اور 6 سے مرد حضرات جلسہ گاہ میں داخل ہوں گے۔جلسہ گاہ میں خواتین کی انٹری کے لیے گیٹ نمبر 5 مختص کیا گیا ہے، گریٹر اقبال پارک میں 8 بڑی اسکرینیں بھی لگائی گئیں ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -