پی ڈی ایم کے جلسے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟پولیس اور سپیشل برانچ نے بتادیا

پی ڈی ایم کے جلسے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟پولیس اور سپیشل برانچ نے بتادیا
پی ڈی ایم کے جلسے میں کتنے لوگ شریک ہوئے؟پولیس اور سپیشل برانچ نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں شرکاءکی تعداد کے حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 ہزار افراد جبکہ سپیشل برانچ کا کہنا ہے کہ ساڑھے 3 ہزار سے 4 ہزار افراد شریک ہوئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مینارِ پاکستان میں جلسے کو تاریخ ساز جلسہ بنانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ہزاروں کی گنجائش والے یادگارِ پاکستان پر 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم جلسے میں 10ہزار افراد بھی شرکت نہ کر سکے۔آزاد ذرائع کے اندازے کے مطابق تقریباً 6 سے ساڑھے 6 ہزار افراد شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے نہ پہنچنے پر مسلم لیگ نواز کی قیادت نے اراکین اسمبلی سے ناراضگی کا اظہاربھی کیا۔

دوسری جانب اینکر پرسن حامد میر کے مطابق دنیا نیوز کے ایک رپورٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسے میں 70 ہزار لوگ موجود تھے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے تقریر کے دوران دعویٰ کیا کہ ہر طرف لوگ ہی لوگ ہیں، نہ صرف گراؤنڈ مکمل طور پر بھر گیا ہے بلکہ اطراف کی گلیاں، سڑکیں اور پل بھی عوام سے بھر گئے ہیں۔ جلسہ گاہ سے باہر ہزاروں لوگ موجود ہیں۔ 

مزید :

قومی -