’پی ڈی ایم جلسے کا تحریک انصاف سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا‘

’پی ڈی ایم جلسے کا تحریک انصاف سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا‘
’پی ڈی ایم جلسے کا تحریک انصاف سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا‘
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کا تحریک انصاف کے 2011 کے جلسے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ، جلسے میں تعداد معنی نہیں رکھتی بلکہ معنی یہ رکھتا ہے کہ جلسے میں اعلانات کیا کیے جاتے ہیں۔

نجی ٹی وی 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ شیرازی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مینار پاکستان جلسے کا تحریک انصاف کے 2011 کے جلسے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کے باوجود یہ بڑا جلسہ ہے۔ ن لیگ کا ووٹر جلسوں میں نہیں نکلتا لیکن ان کا لاہور میں ووٹ بینک موجود ہے اور لگ بھگ لاہور کی ساری نشستیں ن لیگ کے پاس ہیں۔ اتنی ٹھنڈ کے باوجود اتنے لوگ آئے ہیں اور اسے کسی بھی طرح چھوٹا جلسہ نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر پاکستان کی 11 جماعتیں ایسے اعلانات کریں گی جو اس سے پہلے پاکستان میں دیکھنے کو نہیں ملے، آج سیاسی بیانیہ دیکھنے کے لائق ہوگا، جلسوں کی تعداد معنی رکھتی ہے لیکن اصل بات یہ ہوگی کہ آپ کیا اعلانات کریں گے۔

عاصمہ شیرازی کے مطابق پی ڈی ایم کے ملتان ، کراچی، گوجرانوالہ میں اچھے جلسے ہوئے، آج کا جلسہ بھی اچھا پاور شو ہے، اس میں یہ دیکھنا ہے کہ میاں نواز شریف، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کیا بیانیہ اختیار کرتے ہیں، جو بیانیہ تشکیل پائے گا وہی لانگ مارچ میں بھی چلے گا۔