لندن میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان آمنے سامنے 

لندن میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان آمنے سامنے 
لندن میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان آمنے سامنے 

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ) لندن میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، پی ٹی آئی کارکنان نے حسن نواز کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، ن لیگی کارکنان بھی وہاں موجود تھے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لندن کے کارکنان نے حسن نواز کے دفتر کے سامنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے گلی گلی میں شور ہے نوازشریف چور ہے کے نعرے لگائے جبکہ لیگی کارکنان نے مک گیا تیرا شو نیازی گونیازی گونیازی کے نعرلے لگائے ۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے گئے،اس دوران لندن پولیس نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے وہاں کارکنان کو ایک دوسرے کے قریب آنے سے روکا ۔واضح رہے نوازشریف نے لندن سے ویڈیو لنک سے پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے خطاب کیا۔

مزید :

برطانیہ -