کیمپ جیل2قیدی پراسرار طور پر جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر) کیمپ جیل میں دو قیدی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ کیمپ جیل میں قید کوٹ رادھا کشن کے رہائشی سرفراز کی اچانک طبیعت بگڑی جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا پولیس کے مطابق ڈکیتی کا ملزم عبدالسلام سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔12روز میں کیمپ جیل کے 6قیدی دم توڑ چکے ہیں۔