کورونا کی نئی لہر، جرمنی میں شیڈول ”ڈوموٹیکس“ نمائش ملتوی

 کورونا کی نئی لہر، جرمنی میں شیڈول ”ڈوموٹیکس“ نمائش ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے جرمنی میں شیڈول ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی نمائش ”ڈوموٹیکس“ ملتوی کر دی گئی۔ 13سے16جنوری 2022 تک جرمنی کے شہرہنوور میں منعقد ہونے والی نمائش میں ہاتھ سے بنے ہوئے قالین،ٹیکسٹائل فلورکورنگز،الاسٹک رنرز، ووڈن فلور سمیت دیگر مصنوعات کے سٹالز لگائے جانے تھے۔پاکستانی برآمدکنندگان نمائش میں شرکت کیلئے سٹالز بک کروا کر ڈسپلے کیلئے اپنی مصنوعات بھی روانہ کر چکے تھے تاہم کورونا کی نئی لہر کے باعث منتظمین نے نمائش کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید :

کامرس -