بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ آج شروع
اسلام آباد (این این آئی)ساتویں بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ آج اسلام آبادٹینس کمپلیکس، اسلام آباد شروع ہو گا اور چمپئن شپ کا افتتاح سینیٹر فرحت اللہ بابر کریں گے، گذشتہ روز چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے بتایا کہ چمپئن شپ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور چمپئن شپ کو احسن طریقے سے منانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ ٹورنامنٹ میں تقریباً 200سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں دس مختلف کیٹیگری کے مقابلے ہونگے، جس میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، بوائزانڈر۔18، گرلز انڈر۔18،بوائز انڈر۔14، بوائز اینڈ گرلز انڈر۔12،بوائز اینڈ گرلز انڈر۔10، ویٹرن 45سال سے زائد اور ویٹرن 60سال سے زائد شامل ہیں اور اس ایونٹ میں 10لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔