ایشین چیمپئنز ٹرافی کا کل ڈھاکہ میں آغاز
اسلام آباد (این این آئی) ایشین چیمپینز ٹرافی کل سے ڈھاکہ میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین چیمپینز ٹرافی میں چھ ایشیائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک بنگلہ دیش سمیت پاکستان، انڈیا، کوریا، جاپان شامل ہیں پاکستان ہاکی ٹیم 14 دسمبر کو اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف انڈیا کے ساتھ پاکستان کا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ آخری ایونٹ میں انڈیا اور پاکستان مشترکہ چمپئن رہے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ٹیم ایونٹ میں بھارت سمیت ہر ٹیم کیخلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے۔