سپر سمیش، اوٹاگو نے ناردرن ڈسٹرکٹس کو ہرا دیا

  سپر سمیش، اوٹاگو نے ناردرن ڈسٹرکٹس کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈونیڈن (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اوٹاگو نے ناردرن ڈسٹرکٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ڈونیڈن میں کھیلے گئے لیگ کے 9 ویں میچ میں ناردرن ڈسٹرکٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ کیٹین کلارک 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جوش فینی اور مائیکل رپن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اوٹاگو نے مطلوبہ ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 19.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیل بروم نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔