گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)کھیلیں نوجوانوں کی صلاحیتیوں میں نکھار پیدا کرتی ہیں‘ نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے کر صحت مند معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار طارق ڈار پہلوان نے دیسی کشتیوں کے مقابلوں کے اختتام پر جیتنے والے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔دنگل کے مہمانان خصوصی رضوان گل اورحاجی خالد تھے جبکہ خلیفہ کالو پہلوان،عدنان پہلوان ٹائروں والا (منڈیالہ)،رانا لیاقت پہلوان (شیرا کوٹ)،الیاس پہلوان (کامونکی) نے خصوصی شرکت کی۔ منصف کشی کے فرائض حنیف پہلوان بٹ اورخلیفہ مجید پہلوان نے انجام دئیے۔کشتیوں کے مقابلوں میں بڑی جوڑپروقاص پہلوان نے آصف پہلوان کو شکست دی جبکہ جانی پہلوان نے سیٹھ پہلوان‘امیر علی پہلوان نے حیدر پہلوان‘طیب پہلوان نے ریحان پہلوان کو‘ اللہ دِتہ پہلوان نے حافظ پہلوان‘آفتاب پہلوان نے امیر پہلوان کو‘زونیر پہلوان نے حمزہ پہلوان کو شکست دی۔