وائٹ کالر کرائم مقدمات ترجیح، اربوں روپے ہڑپ کرنیوالوں کو کٹہر ے میں لائینگے: چیئر مین نیب

وائٹ کالر کرائم مقدمات ترجیح، اربوں روپے ہڑپ کرنیوالوں کو کٹہر ے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو وائٹ کالرکرائم اور میگا بدعنوانی کے مقدمات کو اولین ترجیح دے رہی ہے، جنہوں نے معصوم پاکستانیوں کے  اربوں روپے ہڑپ کئے  اور بدعنوانی کی  انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، قانون کے تحت نیب کی کسی فرد، جماعت یا ادارے سے کوئی وابستگی نہیں بلکہ یہ وابستگی ملک اور اپنے فرائض کی انجام دہی سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے کیونکہ یہ ملکی ترقی کی راہ میں نہ صرف بڑی رکاوٹ ہے بلکہ مستحق لوگوں کو ان کے حق سے بھی محروم کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بدعنوانی کے چیلنج کا سامنا ہے جو تمام مسائل کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے احتساب سب کے لئے کی پالیسی کے تحت ایک جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جس میں آگاہی، روک تھام اور نفاذ شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیب کے طریقہ کار کی از سر نو تشکیل اور عین درستگی نے نیب کی ساکھ کو بڑھایا ہے اور ادارہ بدعنوانی کی تمام اقسام اور اشکال کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی سے پاک پاکستان نیب کا عزم ہے اور اس نعرے کے تحت ادارہ احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے  جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
چیئرمین نیب 

مزید :

صفحہ آخر -