چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمدامیر بھٹی کا دورہ ملتان 

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمدامیر بھٹی کا دورہ ملتان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے ملتان کا دورہ کیا، دورہ کے دوران ججزریسٹ ہاؤس میں ڈیوٹی پرموجود سکیورٹی اہلکاروں کیلئے نئے شیڈ کی تعمیرکے حوالے سے بلڈنگ کا معائنہ کیا انہوں نے سینئررجسٹرار لاہورہائیکورٹ شاہد محمود،ڈپٹی رجسٹرار محمد عرفان ظہور احمدکھرل کو حکم دیاسکیورٹی اہلکاروں کیلئے نئے شیڈ بنا کر د یئے جائیں تاکہ اہلکار گرمی سردی اوربارش سے محفوظ رہ سکیں اورسایہ دارشیڈ کے نیچے آرام سے بیٹھ سکیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے ایکسیئن بلڈنگ حیدرعلی کوہدایت کی کہ ہائیکورٹ کے ایڈمن بلاک،ایڈووکیٹ جنرل آفس،ڈپٹی اٹارنی جنرل آفس اورسابقہ ہائی وے بلڈنگ جوہائی کورٹ کاحصہ ہے اب ان تمام بلڈنگ کے نئے نقشہ فوری تیار کئے جائیں تاکہ ان کی ازسرنوتعمیرجلدشروع کی جاسکے ان عمارتوں میں ایک کمرے میں کئی کئی دفاترکام کررہے ہیں جس سے لوگوں کودشواری کاسامناہے لوگوں کوریلیف دینازندگی کامشن ہے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ 

مزید :

صفحہ آخر -