شریف برادران نے ملکی سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا، حسان خاور

شریف برادران نے ملکی سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا، حسان خاور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آئی این پی) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہاہے شریف برادران نے پاکستانی سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا ہے، پا کستا ن میں شریف خاندان اور ان کے حواری منی لانڈرنگ،کک بیکس اور خرید و فروخت کی سیاست کا سب سے بڑا مافیا ہے، اس مافیا کے سرغنہ نواز اورشہبازشریف ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا دونوں بھائیوں نے ملکر منی لانڈرنگ کے ایسے چراغ جلائے جس نے پورے شریف خاندان کو جلا بخشی، بلاامتیاز احتساب سے شریف خاندان اور ان کے ترجمانوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ شریف برادران نے اقتدار کو اپنی ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے استعمال کیا، چند برسوں میں شریف خاندان ارب پتی بنا اور ان کی کرپشن کی داستانیں ان کے اقتدار سے جڑی ہوئی ہیں۔ جب بھی منی لانڈرنگ اورکک بیکس کا ذکر ہوگا تو شریف برادران کا نام سنہری حرو ف سے لکھا جائیگا، مریم اورنگ زیب شریف خاندان کے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی بجائے منی لانڈرنگ کا حساب دیں۔ یہ یاد رکھیں احتسا ب ہو کر رہے گا، رونا دھونا شریف خاندان اوران کے ترجمانوں کا وطیرہ ہے۔ کرپٹ مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں۔
حسان خاور

مزید :

صفحہ اول -