بورس جانسن کو ممکنہ عدم اعتماد کا سامنا پریٹی پٹیل کے وزیراعظم بننے کا امکان 

  بورس جانسن کو ممکنہ عدم اعتماد کا سامنا پریٹی پٹیل کے وزیراعظم بننے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی) برطانوی  وزیر داخلہ پریٹی پٹیل برطانیہ کی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ممکنہ عدم اعتماد کا سامنا کرنے کی صورت بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ پریٹی پٹیل کنزرویٹو پارٹی کی طرف سے برطانوی وزیراعظم کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہوں گی۔ خیال رہے موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن ان دنوں 2020 میں لاک ڈاون کے باوجود حکومتی سطح پر پارٹیاں منعقد کرنے کے الزامات کی زد میں ہیں جس پر اپوزیشن جماعتیں ان سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
بورس جانسن

مزید :

صفحہ اول -