الیکشن کمیشن ڈپٹی کمشنر بنوں کے اقدامات کا نوٹس لے‘ اکرم درانی

  الیکشن کمیشن ڈپٹی کمشنر بنوں کے اقدامات کا نوٹس لے‘ اکرم درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر بنوں کے اقدامات کا نوٹس لیں کیونکہ ڈپٹی کمشنر بنوں حکومتی امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے پریزائیڈنگ آفیسرز کو ہدایات دینے کے علاوہ پولنگ سٹیشن میں ردوبدل کرکے حکومتی امیدواروں کو فائدہ پہنچارہے ہیں اور اگر ان تبدیل کئے گئے پولنگ سٹیوں پر کسی قسم کا جانی نقصان ہواتو اسکی ایف آئی ہم ڈپٹی کمشنر بنوں پر درج کریں گے 19دسمبر کو اسلامی ایجنڈے اور غیر ملکی ایجنڈے کے مابین مقابلہ ہوگا عوام ووٹ ڈالنے سے پہلے ایک تیلے آٹے اورپانچ کلو چینی کیلئے قطاروں میں گھنٹوں کھڑے رہنا،مہنگائی اور بد امنی کو ذہن میں رکھیں تو بیٹ کو نہیں کتاب کو ووٹ دیں گے کیونکہ کتاب کے نشان پر الیکشن لڑنے والے جے یو آئی کے امیدواروں کو ووٹ دینا مولانا فضل الرحمن اور اکرم خان درانی کو ووٹ دینا ہے جبکہ بیٹ کو ووٹ دینا عمران خان اور محمود خان کو ووٹ دینا ہے ہم خدا کی زمین پر خدا کا نطام قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی والے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اوریوہدی ایجنٹ ہیں جو کہ ڈانس کلچراور فخاشی  کو فروغ دے رہے ہیں،افسوس کا مقام پر کہ وردی والے بھی اب وردی میں ڈان کررہے ہیں تو ملک اک دفاع کیسے کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منڈان پارک بنوں میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے ایم این اے زاہد اکرم خان درانی، سابق ایم پی اے ملک ریاض خان،سابق تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان اللہ خان،تحصیل ککی میئر شپ کے امیدوار ملک اکرام اللہ خان،بنوں تحصیل میئر امیدوار عرفان درانی،ایف آر کے امیدوار ملک مستو خان،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمدنیاز خان،ضلعی امیرقاری محمد عبداللہ،سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اکرم خان درانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص کارکردگیا ور عوام دشمن پالیسیوں کی و جہ سے بیٹ کا نشان عوام کیلئے نفرت کا نشان بن چکا ہے اسلئے پی ٹی آئی حکومت بلدیاتی الیکشن سے فرار اختیار کررہی تھی لیکن ہم بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے،ضلع ناظم کا طریقہ کار بحال کرنے اور تحصیل میئر پر عدم اعتماد کے طریقہ کار کے حوالے سے عدالت گئے اور عدالت نے صرف جماعتی بنیادوں پر الیکشن کا ہمارا مطالبہ تسلیم کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار کسی کا سامنا نہیں کرسکتے جبکہ ہم نے بنوں کے عوام کو وہ تمام سہولیات فراہم کی ہیں جو کہ بڑے شہروں کے عوام کو حاصل ہیں پی ٹی آئی حکومت عوام کو مذہب اور کلچر سے دور کرنے کیلئے اقتدار میں لائی گئی ہے ساس مقصد کیلئے اربوں روپے میڈیا ور سوشل میڈیا پر پانی کی طرح بہائے گئے عوام سے دین اور جہاد کا جذبہ ختم کرنے کی سازش جاری ہے عوام سے اپیل کی کہ وہ کمیشن خور پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی سے نوٹ بھی لیں اور ووٹ کتاب کو دیں ہم اقتدار میں آکر انکے پیٹ پھاڑ کر قوم کے حقوق نکالیں گے مذید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو ہم ملک بدر کریں گے اگر انہوں نے دھاندلی کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ عوام کی لاشوں پر فائرنگ کرنے والوں اور عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے والوں سے بدلہ لینے کا وقت 19دسمبر ہے اور عوام کتاب پر مہر لگاکر بنوں میں دکانیں،مساجد اور مدارس مسمار کرنے والوں سے بدلہ لیں۔مذید کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام  23 مارچ کو لانگ مارچ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اور حکومت 23مارچ سے پہلے گھر جائیگی۔