کوئٹہ (آئی این پی) اے این ایف کوئٹہ اور اے این ایف انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار منشیات برآمد کر لی، برآمد کی گئی 340 کلو ہیروئن اور 505 کلو مورفین کی عالمی منڈی میں قیمت 9 کروڑ 28 لاکھ امریکی ڈالر کے قریب ہے، کارروائی ضلع پشین میں کی گئی۔ اے این ایف نے تمام برآمد شدہ مواد کو اپنی تحویل میں لے لیا، اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
منشیات برآمد