سٹیٹ بینک کی نئی آسان موبائل اکاونٹ سکیم آج سے شروع
ملتان(نیوز رپورٹر) سٹیٹ بینک کی نئی آسان موبائل اکاونٹ سکیم (آج) پیرسے شروع ہو گی، صارفین گھر بیٹھے ناصرف بینک اکاونٹ کھول سکیں گے بلکہ آپریٹ (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
بھی کریں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستا ن کے جاری اعلامیے کے مطابق آج13 دسمبر سے آسان موبائل اکاونٹ کے نام سے نئی سہولت شروع کی جارہی ہے۔ اس کا مقصد برانچ لیس بینکنگ میں ریموٹ اکانٹ میں مزید آسانی پیدا کرنا ہے۔ سکیم کے تحت صارفین بینکوں میں جائے بغیر ہی ناصرف اپنے اکانٹ کھول سکیں گے بلکہ انہیں آپریٹ بھی کریں گے۔ آسان موبائل اکانٹ انٹر نیٹ تک رسائی نہ رکھنے والے کم آمدنی والے طبقات کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ آسان موبائل اکانٹ خواتین صارفین کو میدان میں لانے کیلئے بھی ایک بہترین طریقہ ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے آسان موبائل اکانٹ کیلئے برانچ لیس بینکنگ پرووائیڈرز اور سیلولر فون آپریٹرز ایک انٹرآپریبل پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔ یہ طریقہ کارسٹیٹ بینک، پی ٹی اے نادرا اور برانچ لیس بینکنگ کے 13 پرووائیڈرز، تمام سیلولر فون آپریٹرز(سی ایم اوز) اور ورچوئل ریمی ٹنس گیٹ وے (وی آر جی)کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
موبائل اکاؤنٹ