لبیک کارکن اپنے ووٹ کی حفاظت کرینگے، سعد رضوی

  لبیک کارکن اپنے ووٹ کی حفاظت کرینگے، سعد رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(نمائندہ پاکستان)تحریک لبیک کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کے دورا ن کہاکہ تحریک لبیک کا ایجنڈا اسلامی جھنڈا اسلامی اور جھنڈے کے اندر ڈنڈا بھی اسلامی ہے تحریک لبیک کے کارکن اپنے ووٹ کی حفاظ کے لیے پوری طرح چوکس اور بیداررہیں اپناحق کسی کو چھیننے نہیں دیں گے۔ دورا ن خطاب انہوں نے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
 کہاکہ صوبائی حلقہ206کا الیکشن 16دسمبرکو ہے لیکن ہمارا امیدوار شیخ محمداکمل جیت گیاہے۔ تمام تر زور لگانے کے باوجود تحریک لبیک کو ختم اور دبایا نہیں جاسکا۔حافظ سعد حسین رضوی جب اسٹیج پر پہنچیں تو لبیک لبیک کے نعروں کی گونج میں منوں پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی۔
سعد رضوی