پاکپتن میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

پاکپتن میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
پاکپتن میں کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

پاکپتن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکپتن میں انسانی درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں گلی میں کھیلتی 4 سالہ بچی کو  گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ قبولہ کے نواحی گاؤں 41 ای بی میں پیش آیا، طیب نامی ملزم نے گلی میں کھیلتی چار سالہ کمسن بچی کو احاطہ میں لے جا کر درندگی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔