وسیم خان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف ایگزیکٹو کون ہو گا ؟ اعلان ہو گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف شخصیت فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف ایگزیکٹو تعینات کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل حسنین آج وسیم خان کی جگہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے کا چارس سنبھالیں گے ،و ہ چارٹرڈ اکاونٹنٹ ، سپورٹس ایڈمن اور فنانس میں 35 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ فیصل حسنین نے ذمہ داری ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بور ڈ کا کام کرنے کا موقع ملنا فخر کی بات ہے ۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہناتھا کہ پروفیشنل حیثیت میں فیصل حسنین کی پوری دنیا میں پہنچا ن ہے ۔