سیکرٹری سندھ بار کونسل  عرفان مہر کا قاتل برادر نسبتی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

سیکرٹری سندھ بار کونسل  عرفان مہر کا قاتل برادر نسبتی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ ...
سیکرٹری سندھ بار کونسل  عرفان مہر کا قاتل برادر نسبتی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کو قتل کرنے والے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔

عرفان مہر کو یکم دسمبر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، پولیس تفتیش کے بعد انکشاف ہوا کہ مقتول کا برادر نسبتی ہی قاتل ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے بعد حقائق سامنے آئے کہ قتل کی منصوبہ بندی میں خود مقتول کی بیوہ بھی شامل ہے ۔

آج پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ابتدائی تفتیشی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ اسے بہنوئی کے قتل کیلئے اس کی بہن نے اکسایا ،  واردات کے بعد موٹر سائیکل اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ دوست کے پاس رکھوایا ۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوہ کو بھی ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

عدالت نے دونوں ملزموں کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ، عدالت نے ملزمان کو 23 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ  آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔