عمرکوٹ میں آٹھ سالہ بچی مبینہ جنسی زیادتی کا شکار ہوگئی
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )آٹھ سالہ بچی کو جنسی درندوں نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، سوشل میڈیا پر جب معاملہ اٹھا تو پولیس حرکت میں آگئی اور مضروبہ کو نازک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر سیمپل لیبارٹری روانہ کردیے گئے جبکہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
گاؤں آڈتیو فارم میں آٹھ سالہ بچی اپنے گھر کے قریبی دکان سے چیز لینے گئی تھی اور قریبی واٹر کورس کےپاس بے ہوشی کی حالت میں ملی، جسے سول ہسپتال عمرکوٹ لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنہ کےبعد بچی سے زیادتی ہونےکا شبہ ظاہر کیا اور مختلف ٹیسٹ لے لیے ۔
ایم ایس ڈاکٹر حنیف آریسر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سمپل لیکر لیبارٹری ٹیسٹ کےلیے بھیج دیےہیں ، 24 گھنٹے میں رپورٹ آجائے گی۔